یمن

یمن سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید

یمن کی اسلامی کونسلوں نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی شدید مذمت کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیدیہ، صوفیہ اور شافعی کونسلوں نے منگل کو اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکہ کے مقامی و علاقائی نمائندے، یمن اور اس ملک کے عوام پر جارحیت میں ناکام ہو جانے کے بعد اصلی دشمن کی حیثیت سے یمن میں داخل ہو گئے۔

ان کونسلوں نے المکلا اور ابین سے چوبیس گھنٹے کے اندر انخلاء کے بارے میں امریکیوں کی الٹی میٹم پر القاعدہ تکفیری دہشت گردوں کے انخلاء کے اقدام کو ایک مضحکہ خیز نمائشی اقدام قرار دیا اور کہا کہ یمن میں امریکی فوجیوں کا وجود اس وقت اس ملک پر ان کی برّی، بحری اور فضائی جارحیت کے دائرے میں ایک خطرے کی حیثیت سے نمایاں ہوا ہے۔

یمن کی اسلامی کونسلوں نے یمن پر تاریخ کی ایسی وحشیانہ ترین جارحیت اور غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، کہ جس کے نتیجے میں یمن تباہ اور یمنی قوم کا قتل عام ہوا نیز یمن کی آزاد قوم پر تسلط پسندانہ نظام مسلط کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے نتائج کو مدنظر رکھیں۔

دوسری جانب یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی نے جنوبی یمن میں العند ایئر بیس میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اس علاقے پر غاصبانہ قبضہ جمائے جانے کے مترادف قرار دیا اور اس اقدام کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس سے قبل امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جیف ڈیویس نے پہلی بار یمن میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button