پاکستان

شہید خرم زکی کے قتل کا مقدمہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے سلیم سینٹر نارتھ کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سول سوسائٹی کے اہم رہنما، معروف صحافی اور تعمیر پاکستان بلاگ ویب سائٹ (LUBP) کے ایڈیٹر خرم ذکی کے قتل کا مقدمے درج کر لیا گیا ہے۔ شیعیت نیوز کے مطابق خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ سرسید ٹاؤن تھانے میں انکے زخمی ساتھی اور سول سوسائٹی کے رہنما جبران ناصر کی مدعیت میں شہید کی وصیت کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ اورنگزیب فاروقی اور لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ خرم ذکی کی بہن کا کہنا تھا کہ بھائی نے دھمکیوں سے متعلق بتایا تھا۔ خرم ذکی کے بیٹے نے اپنے والد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح نارتھ کراچی کے علاقے سلیم سینٹر کے قریب ایک ہوٹل پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے خرم ذکی کو شہید کر دیا تھا، جبکہ انکے ساتھی اور مذہبی اسکالر خالد راؤ شدید زخمی ہوگئے، جو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

n00537468-r-b-044.jpg

 

n00537468-r-b-045.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button