پاکستان

تکفیریت مخالف بلاگر و صحافی خرم زکی کی شہادت پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مذمت

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خرم ذکی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

 متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سماجی کارکن خرم ذکی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں اور معصوم و بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالعدم مذہبی جماعتوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔ شہید خرم ذکی کے جلوس جنازہ میں شرکت کے دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خرم ذکی کو ملک دشمن تکفیری گروہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گی ہے، خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن پاکستانی تھے۔

اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے اہم رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل اور ان کے ساتھی اسکالر خالد راؤ کے زخمی ہو نے پر واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ شہید خرم ذکی کی سول سوسائٹی اور شہریوں کی آزادی کےلئے جدوجہدکسی سے پوشیدہ نہیں جنہوں بلا تفرےق و مسلک ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ، خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن تھےجنہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے ہوئے ہمیشہ ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں، مذہبی انتہاءپسندوں کے خلاف قلم سے جہاد کیا ۔

جامعہ نعیمہ لاہور کے پرنسپل مفتی راغب نعیمی نے کہا کہ خرم زکی کو انہیں طالبان نے شہید کیا جنہوں نے میرے والد کو شہید کیا تھا، انہوں نے کہا کہ مرحوم سے گزشتہ سال عید میلاد النبی (ص) پر ملاقات ہوئی تھی ،وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور پاکستان سے محبت کرنے والے شخص تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے خرم ذکی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین واقعہ قانون نافذ کرنے واداروں کی کوششوں سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی معروف صحافی شہید خرم زکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

 معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے شہر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی رہنماء خرم ذکی کے بے حمانہ قتل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پر امن شہری اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانیوالے کالعدم جماعتوں کے مجرم آج بھی آزاد ہیں جو حکومت سندھ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں، کیونکہ عوام طویل عرصے سے بےیقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں اور ان کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں، حکومت خرم ذکی کے قاتلوں کو گرفتار کرے کیونکہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں نہتے عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، جو کہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button