پاکستان

مفتی نعیم نے مجھے اپنی بیٹی کا درجہ دیدیا ہے،وینا ملک کا دعویٰ

شیعیت نیوز: پاکستان کی متنازعہ فلم اسٹار وینا ملک کا کہنا ہے کہ جامعہ بنوریہ کے سربراہ مولانا مفتی نعیم نے مجھے بیٹی کا درجہ دیا ہےاور وہ میری زندگی کے ہر لمحہ میری رہنما ئی کریں گے۔

ایکسپریس ٹریبوں اخبار کے مطابق جامعہ بنوریہ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستان کی متنازعہ فلم اسٹار وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کو مدرسہ میں عزت دی گئی، اس مدرسہ کے دروزے نا صرف میرے لیئے کھولے ہیں بلکہ مفتی نعیم نے مجھے اپنی بیٹی بھی بنالیا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ میں نے اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کیا ہے اور یہ جوش مجھے سابق گلوکار جنید جمشید نے دلایا جب انہوں نے مجھے کچھ کتابیں دیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتی ہوں، دوسری جانب مدرسہ کے دورے کے دوران بدنام زمانہ اداکارہ نے مدرسہ کے بین الاقوامی اور مقامی طلبہ سے بھی ملاقات کی۔

وینا ملک نے کہا کے میری زندگی میں تبدیلی آرہی ہےاور یہ سب مولانا طارق جمیل اور مولانا جنید جمشید کی وجہ سے ہے۔

خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وینا ملک کسی بھی وقت جامعہ بنوریہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخلہ لے سکتیں ہیں۔

وینا ملک کی زندگی میں تبدیلی آنا اچھی بات ہے اور اگر وہ سیدھے راستہ پر آنا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئیں ہے لیکن وینا ملک کو مشورہ ہے کہ مولانا مفتی نعیم اور طارق جمیل کے اسلام پر آنے سے بہتر ہے کہ وہ رسول اللہ (ص) کے اسلام پر عمل کریں ورنہ اداکارہ کی زندگی ہی گزاریں، کیونکہ ایسا مسلمان بن کر منافق ہونا کافر ہونے سے زیادہ بڑا جرم ہے۔

واضح رہےکہ وینا ملک ماضی میں بھارت کی فلم انڈسٹری میں غیر اخلاقی فلمیں کرنے کی وجہ سے پاکستان میں کافی متنازعہ اور بدنام ہوگئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button