پاکستان

شیعیت نیوز کی جانب سے یکم تا گیارہ شعبان ’مدافعان اسلام‘ سوشل میڈیا کمپین کا آغاز

شیعیت نیوز: یکم تا گیارہ شعبان معظم شیعیت نیوز نے آئمہ اور خاندان زہرا (ع) کے چشم و چراغوں کی ولادت کی مناسبت سے ’جشن ِ مدافعان اسلام ‘سوشل میڈیا کمپین شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سوشل میڈیا کمپین میںانوار شعبان کی مناسبت سے مختلف معلوماتی ویڈیوز اور تصاویر نشر کی جائیں گی تاکہ شعبان معظم میں اسلام نو کے بانیاں کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

شیعیت نیو زکی سوشل میڈیا ٹیم کے ذمہ دارنے بتایا کہ اس کمپین کا نام ’مدافعان اسلام‘ اس لئے رکھا ہے کہ یکم شعبان سے گیارہ شعبان معظم کے دوران اُن تمام پاک ہستیوں کی ولادت ہے جنہوں نے کربلا معلی میں اسلام محمدی (ص)کا دفاع کیا اور یزید جیسے اسلام دشمن کردار کو رہتی دنیا تک کے لئے مردہ باد بنایا ، انہوں نے کہا یہ اتفاق بھی ہوسکتا ہے اور خدا کا ارادہ بھی کہ ایک ہی ماہ میں سارے مدافعان اسلام کی ولادت کی تاریخیں ہیں۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان سفیر ِکربلا ،ثانی زہر ہ (ص) حضرت زینب بنت علی (ع) کی ولادت کا دن ہے، جبکہ تین شعبان فاتح کربلا حضرت امام حسین علیہ سلام، چار شعبان علمدار کربلا حضرت ابوالفضل عباس (ع) ، ۷ شعبان فرزند حسن ابن علی حضرت قاسم علیہ سلام اور گیارہ شعبان کو نوجوان کربلا حضرت علی اکبرعلیہ سلام کو یوم ولادت ہے۔

یہ وہ تمام ہستیاں ہیں جنہوں نے سخت گھٹن کے ماحول میں اسلام کو نئی زندگی دی ،لہذا آج جب ایک بار پھر یزیدیت داعش، القائدہ، اسرائیل و امریکا کی صورت میں سر اُٹھارہی ہے تو ان ہستیوں کی سیرت کو متعارف کروانے کی اشد ضرورت ہے ، اس کمپین کے دوران اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب شیعیت نیوز نے سوشل میڈیا کے حوالے سے ڈسپلے اور کور تصویر بھی جاری کی ہے،تاکہ پیغام کامنعظم انداز میں پرچار کیا جاسکے، لہذا مومنین اور تمام اہل اسلام سے گذارش ہے کہ اس سوشل میڈیا کمپین میں زیاد ہ سے زیادہ تعاون کریں، تصاویر اور ویڈیوز کو شئیر کریں اور مزیددوستوں تک پیغام پہچائیں اور اپنے سوشل میڈیا ڈسپلے اور کور فوٹو کو بھی دی گئی امیجز سے تبدیل کریں۔

جشن_مدافعان_اسلام

Display Picture for Social Media

LogoShaban.jpg

 

Cover Photo For Social Media

Shaban.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button