ایران

شام پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہوا ہے، ڈاکٹر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہوا ہے، کہا کہ ایران اور شام کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور تہران، انتہا پسند اور تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں دمشق کی حمایت کرتا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی، جمعے کے روز جب لبنان سے شام پہنچے تو شامی حکام نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو شام کا دوست ملک قرار دیا اور شام کی بھرپور حمایت کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی، ایران کی حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے اپنے دوبارہ دورہ شام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دوست اور برادر ملکوں کی حیثیت سے ایران اور شام کے تعلقات اور علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ کی ضرورت، اس بات کی متقاضی ہے کہ صورت حال کا جائزہ لینے اور مسائل پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے حکام کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ شجاعت و بہادری اور مکمل تدبیر سے اپنے ملک کا نظم و نسق، بخوبی چلا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی اپنے اس دورے میں مختلف اعلی شامی حکام سے ملاقات و گفتگو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button