ایران

جنرل صفوی کی علاقہ میں جاری مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئےجامع حکمت عملی وضع کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عسکری امور کے اعلی مشیر میجر جنرل سید رحیم صفوی نے مغربی ایشیائی ممالک کی سیاسی جغرافیائی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقہ کے مسائل کے سلسلے میں سیاسی، اقتصادی، سماجی  اور عسکری حکمت عملی کے ہمراہ ایک جامع حکمت عملی پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے جنوب مغربی ایشیائی ممالک میں پاکستان، افغانستان، ایران، ترکی ،شام، لبنان، مقبوضہ فلسطین، عراق، کویت، سعودی عرب، قطر،بحرین،متحدہ عرب امارات  اور یمن شامل ہیں جبکہ بعض جغرافیائی کتب میں قفقاز کے ممالک آذربائیجان، آرمینیا،اور جارجیا بھی اس علاقہ میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کی تعریف کے مطابق مغربی ایشیائی ممالک میں مذکورہ ممالک کے علاوہ  تاجیکستان، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان اور قزاقستان بھی شامل ہیں۔

جنرل صفوی نے کہا کہ مغربی ایشیائی علاقہ سیاسی ، جغرافیائی اور اقتصادی لحاظ سے بڑي اہمیت کا حامل ہے۔  یہ علاقہ  بڑی طاقتوں یعنی یورپی یونین، امریکہ، چين اور روس کے لئے سیاسی حکمت عملی، جغرافیائی حکمت عملی اور اقتصادی حکمت عملی کے لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

جنرل صفوی نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے غاصب صہیونی حکومت اور عربی ممالک کی حمایت، ان ممالک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ، علاقہ میں اسلامی بیداری کی لہر اور عراق، شام، افغاننستان، یمن، بحرین، سعودی عرب میں سیاسی عدم استحکام سے اس علاقہ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگيا ہے۔

جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ ہم اس اہم علاقہ میں واقع ہیں لہذا ہمیں اس علاقہ کے سلسلے میں سیاسی ، ثقافتی ، عسکری اور اقتصادی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ایک جامع حکمت عملی بھی مرتب کرنی چاہیے کیونکہ آج دنیا کئی بڑی طاقتوں میں ۃقسیم ہوگئی ہے جن میں چین، روس، ہندوستان، ایران اور پاکستان شامل ہیں۔ ادھر اسلامی ممالک بھی اپنی بکھری ہوئی طاقت کو یکجا کرکے دنیا کو امریکہ کے تسلط سے بچا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ  رفتار میں جامع حکمت عملی کو وضع کرنا چاہیے سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بظاہر اسلامی ممالک پر مشتمل اتحاد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ہمیں اس پر قریبی نظر رکھنی چاہیے اور اس کے لئے جامع حکمت عملی تدوین کرنی چاہیے۔ جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ اسلام اور امت اسلامی کی سربلندی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیےاور اس کے لئے جامع حکمت عملی تدوین کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button