پاکستان

عوام طالبان جیسے نظام کے نفاذ کے لئے تکفیری مذہبی جماعتوں کی حمایت کریں

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (س) کے خیبر پختونخوا کے صدر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی افغان طالبان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

کرک میں تحفظ اسلام کنونشن سے خطاب کے دوران یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما ہمیشہ مغربی طاقتوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیسی سیاسی جماعتوں کے پاس عوام اور مذہب کے تحفظ کا کوئی پروگرام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اسلام، معاشرے میں سیکیورٹی کی گارنٹی دے سکتا ہے، دیگر سیاسی جماعتیں سیکولرازم، سوشیالزم اور کمیونزم کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں، لیکن ان کے پاس عوام کی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں۔

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے تحفظ اور مغربی طاقتوں کے خلاف مذہبی طاقتیں جلد متحد ہوں گی، جبکہ مدارس پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے ملک میں طالبان جیسے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عوام سے مذہبی جماعتوں کی حمایت کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button