لبنان

حزب اللہ کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

حزب اللہ نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ جرم نے انسانوں کے ایک بڑے گروہ کے مقدسات اور وقار کو مجروح اور اسلام کا چہرہ نادرست طریقے سے پیش کیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق ایسے افکار، کہ جنھوں نے قاتلوں کو دین کے پرچم تلے آگے بڑھنے پر محبور کیا، بہت زیادہ خطرناک اور انسانیت کی سب سے بڑی توہین کے آئینہ دار ہیں۔

بیان میں آیا ہے کہ سب کو چاہئے کہ مجرموں اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے دہشت گردانہ بم دھماکے میں ستّر سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں انتیس عورتیں اور اور بچّے شامل ہیں جبکہ تین سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button