ایران

ایران نے اقتدار ولایت فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں بیلسٹک میزائل فائر کئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقتدار ولایت فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں طویل فاصلے ، درمیانہ فاصلے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فائر کرکے اپنی فوجی قوت و طاقت اور توانائیوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی افواج نے ان میزائلوں کو ملک کے مختلف حصوں سے فائر کیا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج صبح سے اقتدار ولایت نامی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں بیلسٹک میزائل فائر کرکے واضح کردیا کہ ایران کی مسلح افواج ملک و قوم کے دفاع کے لئے اپنی تمام توانائیوں سے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ آج اور گذشتہ چند دنوں میں ایران نے  2000 کلو میٹر، 800 کلو میٹر ، 700 کلو میٹر 500 کلو میٹراور 300 کلو میٹر مار کرنے والے مختلف میزائلوں کو فائر کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران ملکی اور قومی دفاع کے لئے اپنی تمام توانائیوں کو بروی کار لانے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ایران نے ایسے متعدد زمین دوز شہر بنائے ہیں جنھیں ميزائل شہر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے جنگی مشقوں کے دوران ملک بھر میں بیلسٹک میزائل بھی فائر کئے ہیں جس کا مقصد ایران کی فوجی طاقت کا مظاہرہ اور ریاست کی سلامتی وخودمختاری کو لاحق کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button