ایران

آل سعود امریکی و اسرائیلی جرائم میں شریک/حزب اللہ کی طاقت برقرار رہےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ جنرل فیروز آبادی نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ آل سعود کے تعاون اور سعودی عرب کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے اور اسرائیل کو خوش کرنےکے مذموم اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر مسلط حکمراں خاندان آل سعود امریکی اور اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک ہے شام۔ لیبیا، اور یمن میں سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم اور وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی کے بعد آل سعود کا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنانی قوم کا فرزند ہے جس نے لبنانی عوام کو اسرائیل کے بہیمانہ جرائم سے نجات دلائی اور جس نے لبنان کی سرزمین کو اسرائیل سے آزاد کرایا۔

جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا کہ حزب اللہ نے سن 2006 کی جنگ میں اسرائیلی طاقت کا طلسم توڑ دیا اور عرب تاریخ میں اسرائیل کو پہلی بار سنگین شکست سے دوچار کیا جس اسرائیل کو 6 عرب ممالک ملک کر بھی شکست نہیں دے سکے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت ایمان اور اللہ تعالی پر یقین کے اصولوں پر استوار ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت حزب اللہ کی طاقت کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا کہ حزب اللہ فلسطینیوں کے دھڑکتے ہوئے دلوں کا آسرا ہے اور حزب اللہ فلسطینیوں کی طاقتور اور حامی تنظیم کا نام ہے جس نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس اور جہاد اسلامی کی مدد کرکے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button