لبنان

سعودی عرب عراق ،یمن شام کی ہزیمت کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتا ہے،شیخ قاروق

شیعیت نیوز: ظالم کے آگے کلمہ حق پر معزرت خواہی بالکل بھی نہیں ، سعودی عرب عراق ،یمن شام کی ہزیمت کا بدلہ ہم پر ہجوم سے لینا چاہتاہے ، لبنان کی سیاسی جماعت و تحریک مزاحمت کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ علامہ نبیل قاروق نے سعودی عرب کی جانب سے لبنانی فوج اور سیکوریٹی فورسز کی امداد بند کرنے کے جوا ب کہا کہ’’ سعودی عرب عراق یمن اور شام میں اپنی شکست کا بدلہ لبنان پر فتنہ انگیز بیان بازی سے لینا چاہتا ہے اور اس کی پوری کوشش ہے کہ لبنان میں اندرونی فتنے جنم لیں ‘‘

شیخ قاروق کا کہنا تھا کہ ’’اب یہ بات کھل گئی کہ سعودی عرب لبنان کی مفت میں مدد نہیں کررہا،بلکہ وہ بدلے میں لبنانی فوج کی شناخت کو بدلنا چاہتا ہے اور لبنان کے سیاسی موقف میں تبدیلی کا خواہاں ہےسعودی عرب چاہتاہے کہ یمن اور شام کی جارحیت میں لبنان اس کا ساتھ دے ۔حزب اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب اس وقت ایک مایوسی کی کیفیت سے دوچار ہے ایک سال کی مسلسل بمباری کے باوجود یمن اپنے موقف پر قائم ہے اور صنعا ثابت قدم ہے اسی طرح شام کے بحران کو پانچ سال گذرگئے لیکن پھر بھی ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے ،تو ایسے میں سعودی عرب اپنی ہزیمت اور نقصان کو لبنان پر اندرونی فتنے مسلط کرکے چھپاناچاہتا ہے

 ‘‘شیخ قاروق کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب ایک بار پھر اپنے حساب و کتاب میں دھوکہ کھا رہاہے کیونکہ خطے میں اس کی ہزیمت اور نقصانات کا بدلہ لبنان سے پورا نہیں ہوسکتا ہے ،ہماری فوج کی پہچان بدلی نہیں جاسکتی ،نہ ہمارے مضبوط ارداے کو کوئی توڑسکتاہے تو نہ ہی ہماری عزت وکرامت کو کوئی چھو سکتاہے ‘‘علامہ نبیل قاروق نے لبنان میں مذہبی ممکنہ فتنوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت لبنانی معاشرے میں اشتعال انگیزی کی کوششوں کے پیچھے مملکت برائے مذہبی اشتعال انگیز ی کا ہی ہاتھ ہے ،اگر کوئی اس انتظار میں ہے حزب اللہ ظالم کے آگے کلمہ حق کہنے پر معزرت خواہی کرے گی تو پھر اسے دائمی انتظار میں رہنا ہوگا ۔ہم دینی انسانی اخلاقی حوالے سے اپنا فریضہ سمجھتے ہیں کہ ظلم اور تکفیری فتنہ انگیز پروجیکٹس کا مقابلہ کرتے رہیں ‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button