پاکستان

پاکستانی بینکوں کو ایران سے تجارت کی اجازت

شیعیت نیوز:اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے تہران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی بینکوں کو ایران سے معمول کے مطابق مالی تعلقات قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ‘وفاقی حکومت کی جانب سے ایران پر موجود اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ کی 20 جولائی 2015 کی قرار داد پر عمل درآمد کو مد نظر رکھتے ہوئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان یہ اعلان کرتا ہے کہ ایران پر لگائی گئی گزشتہ بینکس یا ایف آئیز کی پابندی اٹھا لی گئی ہے اور اب ایران سے معمول کی تجارت کی جاسکتی ہے’۔

متعلقہ مضامین

Back to top button