ایران

60 زبانوں میں ’’مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب کے خطوط‘‘ پر مبنی اینڈرائڈ سافٹ ویئر تیار

شیعیت نیوز: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے 60 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ ’’مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب کے خطوط‘‘ کا اینڈرائڈ سافٹ ویئر تیار ہو گیا ہے۔
یہ سافٹ ویئر جو اینڈرائڈ اوپریٹر سسٹم رکھنے والے موبائل اور ٹیبلٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے امام خامنہ ای کے دو خطوط پر مشتمل ہے جو آپ نے مغربی جوانوں کے نام لکھے ہیں ۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پہلا خط جو جنوری 2015 میں آپ نے لکھا دنیا کی 50 زندہ زبانوں اور دوسرا خط جو نومبر 2015 میں لکھا 60 زبانوں میں ترجمہ ہوا۔
اس سافٹ ویئر کی خریداری کے لیے شائقین حضرات اس ٹیلیفون نمبر 00989021231478  پر رابطہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سافٹ ویئر کا دوسرا حصہ جو چند ماہ بعد منظر عام پر آئے گا اس میں مختلف زبانوں میں موجود رہبر انقلاب کے ان دو خطوط کے علاوہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم اور اسلام شناسی کے سلسلے میں مختلف مقالات بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button