یمن

یمنی نشانہ بازوں نے 5 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا

 یمنی فوج اور عوام کا سعودی عرب کی حملہ آور فوج کے ساتھ مقابلہ جاری ہے سعودی عرب ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود یمنی فوج اور عوام کو شکست دینے میں ناکام ہوگیا ہے جبکہ اس جنگ میں سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ بھی جاری ہے یمن کوئی آسان لقمہ نہیں جسے سعودی عرب اتنا آسانی کے ساتھ نگل لے گا یمنی فوج اور عوام بھی ملکر سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دے ر ہےہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں سعودی، اماراتی فوجی اور امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر سیکڑوں مزدور ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ادھر یمن کی وزارت صحت کے مطابق سعودی جارحیت میں اب تک 7 ہزار یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button