ایران

چبھیس فروری کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب ہو گی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ ا مامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ چبھیس فروری کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب ہو گی – انہوں نے اسلامی جمہوری نظام کے استحکام میں ان انتخابات کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اتحاد اور خاص طور پر پولنگ اسٹیشنوں پر ان کی وسیع پیمانے پر شرکت پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے خلاف سامراجی طاقتوں کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنا سکتی ہے – تہران کے خطیب جمعہ نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی دنیا بھر کے حریت پسندوں اور حق پسندوں خاص طور پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز نے امام خمینی رح کی قیادت میں ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا وہ عوام کا اتحاد تھا – انہوں نے امریکی پالیسیوں، اسرائیلی منصوبہ بندیوں اور آل سعود کی دولت کو دنیا اور علاقے میں سیاسی فوجی اور اخلاقی بحرانوں کا باعث قرار دیا اور کہا کہ دشمن ایران کے اندر اپنا اثرو رسوخ پیدا کرنے اور علاقے کے ملکوں منجملہ شام، عراق لبنان، فلسطین، یمن اور دیگر علاقوں میں عدم استحکام اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آخر کار انہیں اس میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا – آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے اقدامات جو علاقے میں اسلام کے نام پر اپنی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں درحقیقت وہ دشمن کے ہی منصوبے کا حصہ ہیں – انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے اس منصوبے کے ذریعے اسلامی تہذیب و اخلاق کو نابود کرنا چاہتا ہے – تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس مرحلے پر امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ ہوشیاری سے کام لے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کمربستہ ہو جائے –

متعلقہ مضامین

Back to top button