پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں برائے نام کمی عوام سے زیادتی ہے،علامہ ناظر عباس

شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نےکہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرول مصنوعات پر پانچ روپے کی کمی کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں کے گر نے سے پوری دنیا میں پیٹرول کی مصنوعات پر خاطر خواہ کمی نظر آئی ہے لیکن لگتا ہے حکو مت پا کستان نے عوام کو اس ہی صورت حال سے دو چار رکھنا ہے جو عوام کے سا تھ نہ انصافی ہے حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلیے کو ئی جامع پالیسی موجود نہیں ہے پیٹرول کی مصنوعات میں اگر اضافہ کیا جا تا ہے تو بسوں کے کرایوں سے لیکر تمام مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جا تا ہے لیکن جب پیٹرول پر حکومت پیسے کم کر تی ہے تو نہ بسو ں کے کر ایوں میں اور نہ خوردونوش کی اشیاء میں بھی کمی واقع ہو تی ہے اس کی بنیادی وجہ حکومت کے پاس پالیسی کا نہ ہونا ہے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خاطر خواہ کمی ہونی چائیے تھی جو نہیں کی گئی حکومت کو اقس سلسلے میں نظر ثانی کرنا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button