پاکستان

ایران سے خوفزدہ ہوکر سعودی عرب نے پاکستان کو ثالث بنے کی درخواست کی،شازیب خانزادہ

شیعیت نیوز: جیوکےپروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود سے سعودی عرب اور ایران تنازع کو حل کرنے کیلئے نہیں آیا بلکہ سعودی عرب نے پاکستان کو کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو کہااگر سعودیہ عرب اور ایران میں کشیدگی بڑھتی ہے تو امریکا سعودی عرب کا ساتھ نہیں دے گا سعودی عرب کو خدشہ ہے کہ معاملات پہلے جیسے نہیں رہے ہیں ایران کا مغربی دنیا سے معاہدہ ہوا سعودیہ عرب کا خیال ہے کہ صورتحال یکسر تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے ، سعودیہ عرب کے خدشات میں مزید اضافہ کا بتاتے ہوئے میزبان نے کہا کہ ایران نے کچھ دن قبل امریکا کے بحری بیڑے کے لو گوں کو آزاد کیا تو اس پر امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ سعودیہ عرب کو یہ بھی توقع نہیں تھی کے ایران شیخ نمر کی پھانسی کے بعد اتنا سخت رد عمل کا اظہار کرے گا کہ سعودی سفارتخانے کو بھی جلا دے گا اس کی توقع سعودیہ کو نہیں تھی اور سعودیہ کو یہ بھی تشویش ہوئی کے کہیں ایران کشیدگی کا فائدہ امریکا حاصل کرلے اور سعودیہ خارجی سطح پر تنہا نہ رہ جائے اور سعودیہ کے اندر سیاسی چیلنج نہ سر اٹھالے جس کے باعث سعودی عرب نے پاکستان سے سعودی عرب نے یہ درخو است کی کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے اور ایران کو سمجھائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button