پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس کا چوہدری شجاعت سے ٹیلیفونک رابط، ملکی صورتحال پر تبالہ خیال

شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کا عالمی صورت حال اور پاکستان کہ کردار کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ صورتحال میں دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاھیے تاکہ سامراجی ممالک اس صورتحال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ ۳۴ ملکی اتحاد میں پاکستان کی شرکت ھرگز قبول نہیں اور پاکستان کے لیے شدید نقصان دہ ھے ، پاکستان کو اپنی خود مختار خارجہ پالیسی تشکیل دینی ھوگی ، سعودی مفادات پر مبنی پالیسی پاکستان کو خطے میں تنہا کردے گی ، علامہ راجہ ناصر نے انسانی حقوق کے علمبردار شیخ نمر کی پھانسی کی بھی شدید مذمت کی ۔

چودھری شجاعت نے علامہ راجہ ناصر کے موقف کی تائید کی پاکستان کو ایران اور سعودی میں جاری تنازع میں اپنا ثالثی کا کردار ادا کرنا چاھیے تاکہ اس تنازع کا فوری حل نکالا جا سکے  اور انکی جماعت اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button