پاکستان

جیکب آباد : حکومتی یقین دہانی کے بعد 24نومبر کو ہونے والا لبیک یا زینب مارچ موخر کردیا گیا

وارثان شہداٗ کی جانب سے حکومتی یقین دہانی کے بعد لبیک یا زینب مارچ موخر کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق لبیک یا زینب مارچ جیکب آباد سے ۲۴ نومبر کو وزیراعلیٰ ہاوس تک کیا جانا تھاجیسے حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد ۲۹ دسمبر تک کے لئے موخر کردیا ہےشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہداٗ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات میں ڈی سی او نے یقین دہانی کروائی ہے کے انکے تمام مطالبات منظور کیئے جائیں گے لہذا ہمیں کچھ دنوں کا وقت دیا جائے، شہداٗ کمیٹی نے ۲۹ دسمبر تک اپنے احتجاجی مارچ کو موخر کرتے ہوئے حکومت کو کچھ دنوں کی مہلت دی ہے، ڈی سی او کی جانب سے اعلان بھی کیا گیاہے کہ جیکب آباد کے مرکزی چوک کو شہداٗ کے نام سے منسوب بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ۹ محرم الحرام کو جیکب آباد میں دوران جلوس دہشتگردی کے بعد حکومت کو سند ھ سے دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا ، مگر ایسا نا ہونے کی صورت میں وارثان شہداٗ نے لبیک یا زینب مارچ جیکب آباد سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاوس تک نکالنے کا اعلان کیا ، جسکا آغاز ۲۴ نومبر کو ہونا تھا جو تاحال ۲۹ دسمبر تک کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button