ایران

شام کا مستقبل روشن اور تابناک / دہشت گردوں پر کامیابی یقینی

 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے شام کے وزیر دفاعجنرل فہد جاسم الفریج کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مستقبل بہت روشن اور تابناک ہے اور شامی عوام اور حکومت کی دہشت گردوں پر کامیابی یقینی ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ایرانی وزیر دفاع نے شامی فوجی کی دہشت گردوں پر حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج اور عوام کی دہشت گردوں پر کامیابی یقینی ہے اور شام کا مستقبل روشن اور درخشاں ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کا تعاون شام کے لئے جاری رہےگا۔ اس گفتگو میں شام کے وزیر دفاع نے ایران کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شامی فورسز نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود شے پاک کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button