ایران

ایران کی بیروت میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے بیروت بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ حاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی حکومت اور عوام باہمی اتحاد و انسجام کے ساتھ  دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

ترجمان نے لبنانی حکومت اور عوام کو بھی تعزیت پیش کی ہے ۔ لبنانی حکومت نے آج لبنان میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بیروت کے علاقہ برج البراجنہ میں داعش دہشت گردوں نے دو بم دھماکوں میں 43 افراد کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button