ایران

ایران اور ماسکو نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللھیان اور میخائیل بوگدانف نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتے ویانا میں، شام کے بحران کے حل کا عمل جاری رہنے کے تعلق سے چند فریقی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں ماسکو میں بات چیت کی اور علاقائی پالیسیوں کے بارے میں دوطرفہ تعاون جاری رہنے پر تاکید کی-

اس ملاقات میں فریقین نے بین الاقوامی شراکت سے، شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے، شام کے بحران کے حل پر زور دیا- اس مذاکرات میں علاقے اور خاص طور پر شام میں امن و استحکام کے قیام کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تبادلۂ خیال جاری رہنے پر تاکید کی گئی-

اسلامی جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ روس کے دورے کے بعد، بدھ کی صبح کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں- حسین امیر عبداللھیان اپنے اس دورے میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سمیت لبنان کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقے بالخصوص شام کی صورتحال اور تہران و بیروت کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کریں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button