پاکستان

چارسدہ: شبقدر کے علاقے میں طالبان دہشتگردوں کا اسکول پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں دو اسکولوں پر مبینہ طور پر دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ میں شبقدر کے علاقے میں ایک نجی اور ایک سرکاری اسکول کے باہر تین افراد نے فائرنگ کی۔

علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سنی تھی تو انہوں نے بھی جوابی طور پر ہوئی فائرنگ کی جس کی وجہ سے حملہ آور فرار ہوئے، پولیس کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پر حملے کی کوشش ناکام بنائی۔

پولیس کی آمد سے قبل ہی حملہ آور فرار ہو گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی،سرکاری ٹی وی نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کی مزید نفری کو دیگر اضلاع میں الرٹ کر دیا گیا تھا۔

فائرنگ سے کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے افراد پیدل ہی فرار ہوئے جبکہ کوئی شخص کسی زخمی نہیں ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button