سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے ممنوعہ بموں کا استعمال

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ صعدہ کے حیدان علاقے پر ممنوعہ بم برسائے ہیں۔

اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے یمن پر کلسٹر بم برسائے ہیں۔ اس رپورٹ میں سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے یمن مخالف اتحاد سے کہا گیا ہے کہ وہ کلسٹر بموں کا استعمال فوری طور پر بند کرے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے دن یمن کے صعدہ اور صنعا صوبوں پر متعدد مرتبہ بمباری کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سعودی عرب کی بمباری جاری رہنے کی بنا پر یمن کے ہسپتالوں کو ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button