پاکستان

محرم کے دوران ’’را‘‘ پاکستان میں بدامنی پھیلا سکتی ہے،خفیہ ادارے

خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں بدامنی پھیلا سکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوصوبہ سندھ میں ملک دشمن عناصر اور فرقہ ورانہ دہشتگردوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کے حوالے سے بعض شواہد موصول ہوئے ہیں جو دوران محرم الحرام امن کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں ان اطلاعات پر محدودنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے انہی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، وزیر تعلیم نثار کھوڑو ، چیف سیکرٹری صدیق میمن ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، سیکرٹری داخلہ مختار سومرو کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button