مقالہ جات

سعودی عرب ۔۔۔تیرے جان نثاربے شمار بے شمار

مجھے سعودی عرب سے محبت ہے۔نہیں نہیں صرف محبت نہیں بلکہ عقیدت ہے۔ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ہر صاحبِ ایمان اور مسلمان کومکّے اور مدینے کے ذرّے ذرّے سےمحبت اور عقیدت ہے۔
دوسرے لوگوں کو سعودی عرب سے محبت شاید دین کی وجہ سے ہو لیکن میری طرح بہت سارے لوگوں کو سعودی خاندان سے محبت ان کی شان و شوکت کی وجہ سے ہے۔ماشاللہ ،کیسے کیسے محل تعمیر کرواتے ہیں،کیسی کیسی بلڈنگیں بنواتے ہیں،کیسا نفیس لباس پہنتے ہیں اور ۔۔۔
ویسے بھی دین کے حوالے سے میری طرح بہت سارے لوگوں کی معلومات بہت کم ہیں،اتنی کم کہ ہم لوگ جتنی بھی بحث کر لیں کسی مسلمان کو کا فر ثابت نہیں کرسکتے،کسی مومن کے قتل کا فتویٰ صادر نہیں کرسکتے اور کہیں پر بے گناہوں کے ہجوم میں خود کش دھماکہ کرکے جنّت میں جانے کے خواب نہیں دیکھ سکتے۔
البتہ پتہ نہیں کہ کیوں ، جتنی میرے جیسے لوگوں کی دینی معلومات کم ہوتی ہیں اتنی ہی ہماری سعودی عرب کے شاہزادوں سے محبت اور عقیدت زیادہ ہوتی ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ لوگوں نے ہمارے دماغ میں صرف ایک بات بٹھائی ہوئی ہے کہ دین ،سعودی عرب سے پھیلاہے لہذا وہاں جو کچھ ہورہاہے وہی دین ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button