ایران

اس دور کے جاہلوں نے ہماری عید کو عزا میں بدل دیا آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی جوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اس دور کے جاہلوں نے ہماری قوم کی عید کو عزا میں تبدیل کردیا حج امن و سلامتی کا مقام ہے لیکن آج کے جاہلوں نے ہماری عید کو سوگ اور عزا میں تبدیل کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منی کے المناک واقعہ میں مختلف اسلامی ممالک کےحجاج کرام کی دردناک شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سعودی حکام اس المناک حادثہ کے ذمہ دار ہیں اگر سعودی حکام غفلت، لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت سے حجاج کرام کی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا لیکن سعودی حکام کی بد نظمی اور لاپرواہی کی بنا پر ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج ایرانی قوم اور عالم اسلام عزادار ہے۔ اور اس دور کے جاہلوں نے ہماری قوم کی عید کو عزا میں بدل دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کو اتنا قوی ہونا چاہیے تاکہ دشمن ایران کی طرف نظر بد کرنے سے بھی مایوس ہوجائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سعودی عرب کے حکام کی بزدلی اور نااہلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سعودی حکام کو جہاں آنکھ دکھانی چاہیے وہاں دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں اور جہاں اسلامی،اخلاقی اور انسانی اقدار کا لحاظ کرنا چاہیے وہاں خونخوار بھیڑئیے کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ رہبر معظم نے فرمایا: مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب میں ڈٹ کر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب کے بزدل حکام ، اسرائيل کو اپنے سے طاقتور سمجھتے ہیں لیکن یہی سعودی حکام یمن میں نہتے ،بےگناہ اور معصوم عرب بچوں کا ناحق خون بہا کر اپنی بہادری ثابت کررہے ہیں۔ رہبر معظم نے فرمایا: ہمیں اس دور میں ایسے جاہلوں کا سامنا ہے جنھیں دوست اور دشمن کے درمیان کوئی تمیز نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button