پاکستان

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کی فائرنگ سے قیصر عباس شہید

پاکستان کےصوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ المعروف کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشت گردوں نے امام بارگاہ مرزا قاسم کے قریب فائرنگ کرکے فعال شیعہ شخصیت قیصر عباس کو شہید کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے قیصر عباس پر فائرنگ کی اور شیعہ کافر کے نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ملک میں کافر کافر کے نعرے لگانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، تاہم آج کا یہ واقعہ اس بات کو ثبوت ہے کہ دہشت گردوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو چیلنج کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چوہدری نثار کس طرح دہشت گردوں کے اس عمل کا جواب دیتے ہیں، کیا ہمیشہ کی طرح جواب خاموشی میں ہوگا یا پھر وفاقی وزیر داخلہ اپنی بات کی لاج رکھنے کیلئے کوئی عملی کاروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button