پاکستان

لاہور سے دہشتگردملعون ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکےغازی آباد کے قبرستان سے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اورسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم اکبر معاویہ کو حراست میں لے لیا

ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سےروپوش تھا۔

کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button