یمن

سعودی عرب کے فوجی اڈے پر یمنی فوج کا قبضہ

یمن کی فوج اور عوامی فورس نے کل جازان صوبے میں فوجی اڈے "مشعل” پر قبضہ کرکے اس اڈے کے کنٹرول ٹاور کو تباہ کر دیا۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے ہفتے کے روز بھی صوبہ جازان میں ملحمہ نامی سعودی عرب کے ایک اور فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے گزشتہ جمعرات کو بھی سعودی عرب کے صوبہ جازان میں واقع سرحدی فوجی چوکی التویلق پر حملہ کر کے سعودی عرب کی دسیوں فوجی اور بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور بارودی سرنگ صاف کرنے والی گاڑیوں کو تباہ کر دیا تھا۔

دوسری جانب یمنی فوج کے حملے میں سعودی فوج کی اٹھارہویں بٹالین کا کمانڈر بریگیڈئر جنرل عبدالرحمان بن سعد الشھرانی ہلاک ہو گیا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور نو عرب اتحادی ممالک نے ٢٦ مارچ سے یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں چار ہزار سے زیادہ بےگناہ شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں گھر ہو ئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button