مقبوضہ فلسطین
بیت المقدس میں فلسطینیون کے گھروں کو ڈھانے کے خلاف احتجاج
صیہونی حکومت کے ہاتھوں منصوبہ بند طریقے سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے گھر گرائے جانے پر 30سے زائد بین الاقوامی اداروں نے صدائے احتجاج بلند کی ہے
آکسفام نامی ادارے کے رکن کسٹین ہیگن نے فلسطینیوں کے مکانات گرائے جانے کی پالیسی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو خاص طور پر ” ج ” کے علاقے میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور کرے کیونکہ اس اقدام سے ایک فلسطینی ملک کی تشکیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت رواں سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ بیت المقدس میں پچاس سے زیادہ عمارتیں اور مکانات تباہ کر چکی ہے ۔