پاکستان

بات بچوں تک آگئی، اخوند زادہ کا 10 سالہ بیٹا طالبان نے اغوا کرلیا

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رکن قومی اسمبلی اخوند زادہ چٹان کے بیٹے کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی سے اغوا کرلیا گیا۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ ان کا 10 سالہ بیٹا حسین شاہ اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا ہی تھا کہ گھر کے باہرکھڑی گاڑی میں موجود طالبان نے اسے اغوا کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ انھیں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔اخوند زادہ چٹان کا کہنا تھا کہ انھیں امید نہیں تھی کہ دھمکیاں دینے والے اس حد تک گرجائیں گے کہ بچے کو اغوا کرلیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button