مشرق وسطی

سعودی وہابی مبلغین، داعش گروہ کے اصلی حامی

متحدہ عرب امارات کے خطیب و امام جماعت نے سعودی وہابی مبلغین کو داعش دہشت گرد گروہ کی تشکیل کا ذمہ دار قرار دیا ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی کی مسجد اعظم ” الزاید "کے امام جمعہ و جماعت وسیم یوسف نے کہا ہے کہ محمد العریفی، حمود العمر اور شیخ سلمان العودہ، وہ وہابی مبلغین ہیں کہ جنھوں نے داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کو جنم دینے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور وہ، اس گروہ کی حمایت کرتے ہیں- وسیم یوسف نے مزید کہا کہ وہابی مبلغ حمود العمری نے دو ہزار تیرہ میں داعش کے ذریعے عراق کی ابوغریب اور التاجی جیلوں سے قیدیوں کو فرار کرائے جانے کے بعد اس دہشت گرد گروہ کی مدد و حمایت کی- متحدہ عرب امارات کے امام جماعت نے سلمان العودہ اور حمود العمری پر الزام لگایا کہ انھوں نے داعش دہشت گرد گروہ کو سعودی فوجیوں کے قتل پر اکسایا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر ابہا میں جمعرات کو فوجی چھاؤنی کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور پچیس دیگر زخمی ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button