مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں ایک فلسطینی کی شہادت

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا-
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے دن غرب اردن میں واقع رام اللہ کے قریب ” قلندیا کیمپ” میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہو گیا- ابھی تک اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں- قابل ذکر ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اٹھارہ فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button