پاکستان

نام بدلنے والی کالعدم تنظیموں کے چندہ یا عطیات اکٹھا کرنے پابندی عائد ہے، اکبر حسین درانی

سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کیلئے امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس کے تحت تجارتی مراکز، عوامی وسرکاری مقامات اور اہم تنصیبات پر پولیس، لیویز اور بی سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایف سی سمیت دیگر خفیہ اداریں بھی صوبائی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے اندرون ملک دیگر شہروں کیجانب سفر کرنے والے مسافروں کو بھی بھرپور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور دیگر ضعلی افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے۔ جبکہ شہر میں ہسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ علاوہ ازیں نام بدلنے والی کالعدم تنظیموں کے چندہ یا عطیات اکھٹا کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اگر عوام کسی بھی کالعدم تنظیم کو چندہ اکھٹا کرتے ہوئے دیکھے تو فوری طور پر انتظامیہ کو مطلاع کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button