مقبوضہ فلسطین

اسرائیل، غزہ امداد پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ

صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کے حامل بحری جہازوں کو اس علاقے کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکنے کی دھمکی دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کے حامل بحری جہازوں کو اس علاقے کی سمندری حدود میں داخل نہیں ہونے دے گی۔ واضح رہےکہ یونان سے تیسرا فریڈم فلوٹیلا غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے کر روانہ ہوا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تیسرا فریڈم فلوٹیلا یا بحری جہازوں کا قافلہ آئندہ ہفتے مقبوضہ فلسطین کے ساحلوں کے قریب پہنچے گا- کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اس بحری جہاز کو روکنے کے لئے ضروری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے عالمی امدادی اداروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے بحری جہازوں کا نیا قافلہ غزہ روانہ کرنے کے اقدام کی تعریف کی ہے اور ساتھ اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فریڈم فلوٹیلا تین پرحملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button