پاکستان

، شیعہ اکثریتی علاقے جی بی میں وہابی حفیظ الرحمان کو وزیراعلٰی،بنانے کی سعودی نواز ، وزیراعظم نے منظوری دیدی

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی ہونگے۔ یہ بات گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جی بی میں حکومت سازی اور نو منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ حفیظ الرحمٰن کو گلگت بلتستان کا وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم سے گورنر کی ملاقات کے موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی موجود تھے۔ ادھر حافظ حفیظ الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسکردو کے نو منتخب رکن اسمبلی حاجی فدا ناشاد کو قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر اور گلگت سے نو منتخب رکن اسمبلی جعفر اللہ کو ڈپٹی سپیکر منتخب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان گلگت میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور مسلم لیگی عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن نے حاجی فدا محمد ناشاد کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ حاجی فدا محمد ناشاد بہت سینیئر رکن اسمبلی ہونے کے ساتھ دانشور بھی ہیں۔ وہ ہر چیز سے واقفیت رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ اسمبلی کو بہترین انداز میں چلائیں گے۔

انہوں نے جعفر اللہ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ایک ایسے حلقے سے منتخب ہوکر آئے ہیں، جہاں مقابلہ بہت سخت تھا۔ فدا ناشاد کو سپیکر اور جعفر اللہ خان کو ڈپٹی سپیکر نامزد کرنا خوش آئند ہے۔ گلگت بلتستان میں مثالی گورننس کے قیام کے لئے مضبوط ٹیم تشکیل دیںگے، جو گڈ گورننس ممکن بنائے گی اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے گی، ہماری جماعت میں بہترین نظم و ضبط قائم ہے اور حکومت میں بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے گی، تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترا جاسکے۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی حاجی محمد اکبر تابان، حاجی جانباز خان، میر غضنفر علی خان، رانی عتیقہ، حاجی فدا محمد ناشاد، جعفر اللہ خان، ڈاکٹر محمد اقبال، ابراہیم ثنائی، حاجی محمد وکیل، حاجی حیدر خان، محمد شفیق، برکت جمیل، رانا فرمان علی، اقبال حسن، غلام حسین ایڈووکیٹ، نسرین بانو، شیرین اختر اور صوبیہ جبین مقدم کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ علاقے کی ترقی، امن اور شفاف نظام حکومت کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت ہمارے پاس امانت ہے، اس امانت کو عوامی خدمت کے ذریعے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button