پاکستان

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد واصل جہنم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
واضح ر ہے کہ گزشتہ روزبھی شوال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button