پاکستان

ہمارے پاس تکفیری دہشتگر دی کے تربیتی مراکز کی فہرستیں ہیں ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے انکشاف کیا ہے کہ سنی تحریک کے پاس ان مقاما ت کی فہرستیں مو جود ہیں جہاں سے دہشت گر دی کی جا رہی ہے اور جہاں پر اس کی تربیت دی جا رہی ہے ، جب وزیر دا خلہ اور وزیر دفاع کے بیانات تک آگئے ہیں کہ ملک میں کئی تنظیمیں اور مدارس دہشتگردی کے لیے کام کررہے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان کے خلاف کا رروائی نہیں کی جارہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے مقامی ہو ٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا۔ ثروت اعجازقادری نے کہا کہ حکو مت کو چاہیے کہ پکڑے جا نے والے دہشت گردوں کی ان کی جما عت کے ساتھ تشہیر کرے تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ ملک کے اندر کون دہشتگردی کرا رہا ہے ۔ کراچی آپریشن میں گزشتہ کچھ دنوں سے سیا سی دبائونظر آرہا ہے ، اگر کرا چی آپریشن اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچا تو اس کے خطر ناک نتائج نکلیں گے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بجٹ کو عوام کی خو اہشات اور امنگوں کے مطابق بنا نا چاہیے ، اس میں تعلیم کو اولین ترجیح دینی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ادارے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اگر قانون کا ڈنڈا حرکت میں آجائے تو زیادہ دیر دہشتگرد حکو مت اور ریا ست سے چھپے نہیں رہ سکیں گے ، ان کا کہ

متعلقہ مضامین

Back to top button