ایران

عالمی دہشت گردتنظیم داعش پورے خطے کے لئے ایک خطرناک ناسورہے۔ قاسم سلیمانی

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} ایران کےالقدس فورس کے سربراہ جرنل قاسم سلیمانی نے کہاہے کہ دہشت گردتنظیم داعش عالم انسانیت کے ایک خطرناک طاعون اورناسور ہے۔

العالم نیوزچینل رپورٹ کے جرنل قاسم سلیمانی نےآج ایران کے جنوب مشرقی صوبہ کرمان میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جوکوئی اب بھی داعش کے خطرات سے اپنے آپ کونہیں بچائیں گے وہ عنقریب ان کی دہشت گردی کانشانہ بنیں گے۔
قاسم سلیمانی نے عالمی دہشت گردتنظیم داعش حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ یہ ایک طاعون اورناسور ہے جسے انسانوں کوذبح کرناجانوروں کوذبح کرنے سے بہت آسان ہے،انہوں نے اب تک لاکھوں انسانوں کو”اللہ اکبر”کہتے ہوئے ذبح کیاہے جوکہ بہت ہی زیادہ خطرناک عمل ہے۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ یہاں پرعالمی برادری نے بھی داعش کے خلاف عوام اتحادی ممالک کی جھوٹی تشکیل کرکےایک بہت دھوکہ دیاہواہے،اس لئے کہ ان کاکوئی بھی کردارنہیں ہے اگرہے توشام کے اندران دہشت گردوں نے عوام کاجیناحرام کیاہواہے،کہاں ہیں یہ اتحادی ممالک؟
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ دہشت گردداعش کوختم کرنے کاہرگزارادہ نہیں رکھتی ہے۔
انہوں نے امریکی صدربارک اوباماکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مجھے یہ بتادیں کہ شام اورالرمادی کے درمیان کتنافاصلہ ہے جہاں امریکی جہازموجود ہیں؟
انہوں نے کہاکہ داعش کی آمدنی امریکی اتحادی فوج کی نگرانی کرکوک اورشام کے راستے برآمدکیے جانے والے تیل سے ہوتی ہے،لہٰذا داعش پورے عالم اسلام کے لئےاہم خطرہ ہے اس میں کسی کوشک کرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے،اگردیکھاجائے تواس کے خلاف اکیلااسلامی جمہوریہ ایران ہی برسرپیکارہے۔
انہوں نے آخرمیں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ ہمیں عراق سے کسی قسم کےتیل وغیرہ کی ہرگزضرورت نہیں،اورنہ ہم وہاں سے کسی اورچیزکے خواہاں ہیں،ہم توصرف عراقی عوام کی امدادکررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button