مقدسات پر جارحیت کی تو داعش دہشتگردوں کے جنازوں سے عراق کی زمین کو بھر کر دینگے، مقتدیٰ صدر
مہدی ملیشیاء کے سربراہ اور صدر تحریک عراق کے سرپرست نے عراق کے مقدس مقامات کے سلسلہ میں داعش کے دہشت گردوں کی دھمکی کو بہت کم و معمولی نہیں سمجھنے کی تاکید کی ہے ۔ شیعہ نیوزکے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے اپنے ایک پیغام میں دہشت گردوں کی طرف سے کربلا اور تمام زیارتی و مقدس شہروں کے سلسلہ میں دھمکی پر خبر دار کیا ہے ۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : کسی بھی بنا پر کربلا اور مقدس مقامات کے خلاف دہشت گردی دھمکی کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ اپنی جان و تمام مال کو اس مقدسات کی حمایت میں قربان کر دینا چاہیئے ۔ صدر تحریک کے رہنما نے وہ مجاہدین جو عراق کی راہ میں اپنے خون دینے کو حاضر ہیں ان کے لئے مقدسات کی حفاظت کو ضروری جانا ہے ۔ مقتدیٰ الصدر نے اختمامی مراحل میں وعدہ کیا ہے کہ مقدسات پر جارحیت کرنے والوں کے جنازے سے عراق کی زمین پر کر دینگے ۔