ایران

یمن، بحرین اور فلسطین کی اقوام، ہر طرح سے مظلوم ہیں آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ یمن، بحرین اور فلسطین کی اقوام، ہر طرح سے مظلوم ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ان کی حمایت کرتا ہے-
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح تہران میں بعثت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے اعلی سول حکام اور اسلامی ملکوں کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حرام مہینوں میں مشرکین مکہ بھی جنگ روک دیا کرتے تھے- آپ نے فرمایا آج وہ لوگ، اس وقت کے مشرکین مکہ سے بھی بدتر ہیں، جو حرام مہینے میں بھی بے گناہوں کا قتل عام کرکے یمنی عوام اور گھرانوں کو سوگوار بنا رہے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ یمن میں بدامنی و قتل عام کے ذمہ دار، علاقے کے ہی بعض ممالک ہیں مگر انھوں نے دھوکہ کھایا ہے- آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج کی جاہلیت، صدر اسلام کی جاہلیت سے، سینکڑوں گنا زیادہ اور خطرناک ہے- آپ نے مزید فرمایا کہ آج اسلام بھی، طاقتور ہے اور عظیم اسلامی قوتّیں، پوری دنیا میں مختلف قسم کے وسائل کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں- رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حتی المقدور مظلوموں کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہا ہے- آپ نے اسلامی ملکوں کے حکام و اقوام کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آج کے دور کی جاہلیت کے مقابلے میں بھی، استقامت کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button