پاکستان

سانحہ صفورا چورنگی نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے، پورا ملک سوگوار ہے، ندیم افضل چن

سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 43 افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ کراچی نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ سانحہ صفورا چورنگی نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے اور پورا ملک سوگوار ہو گیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے، کراچی میں بس پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، پوری قوم کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button