ایران

ملت ایران دھمکی میں آکر مذاکرات نہیں کرے گی;آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملت ایران کسی طرح کی دھمکی اور دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کرے گی-
ایران بھر سے اساتذہ نے یوم معلم کی مناسبت سے آج بدھ کے دن رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کی- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کی ملت کسی طرح کی دھمکی اور دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گی- رہبرانقلاب اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر امریکہ کو مذاکرات کی ضرورت ایران سے زیادہ نہ ہو تو اس سے کم بھی نہیں ہے- آپ نے مزید فرمایا کہ ہم دھمکی کے ساتھ کرائے جانے والے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں- آپ نے مزید فرمایا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کو ریڈ لائنز کا خیال رکھتے ہوئے مذاکرات کرنے چاہئیں اور توہین اور دھمکی کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button