لبنان

آل سعود یمن کے عام شہریوں،عورتوں اورشیرخواربچوں کے خون میں غلطاں ہے۔ شیخ قاووق۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ کے انتظامی امورکے سربراہ شیخ نبیل قاووق نے کہاہے کہ سعودی عرب کی مکرامت میں سے یہ ہیں کہ وہ یمن میں عام شہری سمیت عورتوں اورشیرخوار بچوں کے خون میں غلطاں ہے۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر بنت جبیل میں واقع حوزہ اہل البیت۔ع۔ میں 13رجب المرجب ولادت امام علی ابن ابی طالب کی مناسبت سےایک پروقارجشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل سعودکویمن پر جارحیت سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے جنگ شروع توکی ہوئی ہے لیکن اب یہ نہیں معلوم کہ اسے کس طرح روکا جائے کیونکہ اسے آئے روز اتنے سارے نقصانات ہورہے ہیں جتنے اسے تاریخ میں کبھی نہیں ہواتھا،دوسری جانب وہ عالم اسلام کے سامنے بھی بری طرح ذلیل ورسواہورہاہے،
انہوں نے کہا یمن پرجارحیت دراصل غاصب اسرائیلی منصوبے کاحصہ ہے اوریہ اسی طرزپر شروع کیاہواہے جیسا کہ اس سے پہلے عراق وشام میں کیاتھا جس میں مفادایک طرف غاصب اسرائیل کوتھاجبکہ دوسری جانب تکفیری جماعتوں کےلئے ہے، اسی لئےاگرہم یمن کی صورت حال پر غورکریں تو پتاچلتاہے کہ آل سعودنے ان حملوں میں القاعدہ کے کسی بھی مراکزکونشانہ نہیں بنایاجبکہ دوسری جانب وہ عراق وشام میں داعش کی امدادبھی کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button