مرکزی تنظیم عزا کے بعد مرکزی تنظیم عزاداری نقی گروپ نے بھی ایم کیو ایم کی حمایت کردی
شیعت نیوز: کراچی میں این اے 246کے ضمنی انتخابات کے سیاسی توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے، ایک طرف ایم کیو ایم اور دوسری طرف پی ٹی آئی میں سرد جنگ جاری ہے، سیاسی حمایت کے سلسلے میں مختلف طبقات سے رابطوں کا سلسلہ بھی جارہی، اسی طرح ملت جعفریہ جو کراچی میں اپنا مضبوط وجود رکھتی ہےاور اسکی سیاسی حثیت کے اعتبار سے کسی بھی جماعت کی حمایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ این اے 246 میں پندرہ سے بیس ہزار شیعہ ووٹ ہیں جسکے حصول کے لئے دونوں جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں ایم کیو ایم نے شیعہ ماتمی انجمنوں سے حمایت حاصل کی ہے جس میں مرکزی تنظیم عزا اور تنظیم عزاداری (الذلفقار) نقی گروپ اور گلی محلے کی ساتھ چھوٹی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ کہا جارہا ہے کہ جعفریہ الائنس نے حمایت کی ہے لیکن الائنس میں شامل جماعیتں آئی ایس او اور علامہ عباس کمیلی نے ایم کیو ایم کی حمایت کا انکار کیا ہے۔
جبکہ تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین سے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئ ہے۔ جو پی ٹی آئ کی بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے کیونکہ مجلس وحدت مسلمین اس حلقے میں کثیر تعداد میں ووٹ بینک رکھتی ہے اور اسکا شیعہ کمیونٹی میں اثرو رسوخ مقبول ہے۔