دنیا

امریکی سرحد کے قریب داعش کا نیا ٹھکانہ

میکسیکو کی سرحدی ایجنسی نے اپنے ملک کی شمالی سرحدوں پر داعش دہشتگردوں کی موجودگی کی خبر دی تھی لیکن امریکی حکام نے اس کی تردید کر دی ہے-
انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے امریکہ کے جنوب میں بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کی موجودگی کی تردید کی ہے- میکسیکو کی فیڈرل سرحدی ایجنسی نے کچھ عرصہ قبل اپنے ملک کے شمالی علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش اور خوارز کارٹل کے باہمی تعاون کی خبر دی تھی- یہ کارٹل، زیادہ تر اوکلا ، فلوریڈا ، فورٹ ہنکاک اور ٹیکساس جیسے امریکہ کے سرحدی شہروں میں اقتصادی سرگرمیاں انجام دیتا ہے اور حال ہی میں اس نے دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ اپنا تعاون شروع کردیا ہے- میکسیکو کی حکومت نے ایسی حالت میں اس خبر کا اعلان کیا ہے کہ جب امریکی حکام نے اپنے ملک کی سرحد کے قریب دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کی موجودگی کی تردید کی ہے- واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو اپنے اہداف کےحصول کے لئے دنیا کے مختلف حصوں میں مالی حمایت کی ضرورت ہے اور یہ گروہ، اپنی مالی ضروریات کا کچھ حصہ منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے پورا کرتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button