سعودی عرب

یمن کا بحران: غیرملکیوں فوجیوں کی تدفین سعودی عرب میں

سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت میں مارے جانے والے اپنے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کو سعودی عرب میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے- ریاض میں ایک عرب ملک کے سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ عرب اور اسلامی ملکوں کی رائے عامہ کی مخالفت اور ان کی جانب سے کسی بھی سخت رد عمل کو روکنے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ یمن کے خلاف جاری لڑائی میں مارے جانے والے تمام غیر ملکی فوجیوں کو سعودی عرب میں ہی دفن کیاجائے گا۔ مذکورہ سفارتکار کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اتحادی ملکوں کے حکام سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ مارے جانے والے فوجیوں کی تدفین میں صرف ایک یا دو قریبی عزیزوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔ اس رپورٹ کے مطابق مارے جانے والے فوجيوں کی تدفین کو ميڈیا سے دور رکھتے ہوئے، فوجی بیرکوں کے آس پاس کے قبرستانوں میں دفنانے کے احکامات دئيے گئے ہيں۔ سعودی حکام نے جنگ میں مارے جانے والے اتحادی فوجیوں کے ورثا کو مالی مراعات ديئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button