پاکستان

پاکستان ہرگز کسی اسلام مخالف سازش کا حصہ نہ بنے، آئی ایس او پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مدثر عباس نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مستضعفین و مظلومین پر جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جاری جنگ کو امریکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل خطہ میں امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں اور عالم اسلام میں تقسیم کی ناکام کوشش کرنا چاہتے ہیں، مسلم امہ کو اس سازش کو بھانپتے ہوئے کفر کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ مظلومین جہان کی حمایت اور داد رسی کی ہے، جبکہ ہر ظلم کے خلاف برسرپیکار رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے داخلی امور پر توجہ دی جائے، کیونکہ ملک حالت جنگ میں ہے، پاکستانی افواج ملک و اسلام دشمن عناصر کے خلاف نبرد آزما ہیں، جس سے دشمن توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے اسلامی ملک کے خلاف جارحیت کو باطل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرگز کسی اسلام مخالف سازش کا حصہ نہ بنے، پاکستانی افواج پاکستانی قوم کا وقار و افتخار ہیں، ملکی سالمیت یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم پاکستان کے استحکام و خودمختاری کیلئے داخلی معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ پاکستان سے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموش کو زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن اب تک چالیس سے زائد بیگناہ شیعہ سنی مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی افسوس ناک عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button